حکومت سازی کا عمل جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں.بلاول بھٹو

0
94

حکومت سازی کا عمل جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں.بلاول بھٹو

پاکستان ٹوڈے کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کیس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے خود کہا تھا کہ بھٹو ریفرنس کیس عدلیہ کا امتحان ہے، عدالتی قتل ہوا امید ہے بہت جلد اس عدلیہ سے انصاف ملے گا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرانی بات ہوگئی اب انصاف نہیں دلایا۔

بلاول نے کہا کہ ججز انصاف کریں گے ججز اس داغ کو بھی دھوئیں گے جو عدلیہ پر ہے اور امید ہے تاریخ درست کی جائے گی، ذولفقار علی بھٹو ریفرنس نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے، جو انصاف ان کی بیٹی کو نہیں مل سکا نواسے کو ضرور ملے گا۔

بلاول نے کہا کہ جدوجہد ایک دن پر مبنی نہیں ہوتی، ایک شخص کا عدالتی قتل ہوا ہے، بھٹو کا عدالتی قتل آمریت کے دور میں ہوا، کیا یہ ایک سیف ججمنٹ ہے نہیں تو اس کا حل کیا ہے؟ امید ہے عدلیہ ہمیں انصاف دے گی اور داغ دھوئے گی، امید ہے اس صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست کرنے میں مدد ہوگی، ہم ایک لکیر کھینچ سکے کہ ماضی میں غلط ہوا۔

Leave a reply