دنیابھرمیں ایک مرتبہ پھرخطرےکی گھنٹی بج گئی مختلف ممالک میں مہلک مرض کورناکی نئی قسم سے لوگ پھرسےمتاثرہونےلگے۔اور نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق مہلک مرض کورنانےایک بارپھرسےزورپکڑلیاہے،جس کی نئی قسم ایکس ای سی سامنےآئی ہے، جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔
میڈیارپورٹ میں بتایاگیاہےکہ کورناکی اس قسم کوجون میں پہلی بارجرمنی میں دیکھاگیا، بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈ اسٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایکس ای سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔