دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل میں دنگ کر دینے والا فیچر متعارف

0
26

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر،دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل میں دنگ کر دینے والا فیچر متعارف ،گوگل نے سرچ انجن کے تجرباتی اے آئی موڈ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا، جو مصنوعی ذہانت اے آئی ماڈل جیمنائی کی دیکھنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔
ماہرین کے مطابق گوگل سرچ کا اے آئی موڈ پیچیدہ موضوعات کو آسان کرکے سمجھاتا ہے، مختلف آپشنز کا موازنہ کرسکتا ہے ،جبکہ مزید چیزوں کے بارے میں مشورہ بھی دے سکتا ہے۔ اب اے آئی موڈ سے صارفین لکھ کر پوچھنے کی بجائے تصاویر کے ذریعے زیادہ پیچیدہ موضوعات پر تفصیلی جوابات حاصل کرسکیں گے،یعنی صارفین کسی بھی جگہ یا چیز کی تصویر لیں گے تو اے آئی ٹیکنالوجی نا صرف تصویر میں موجود تمام اشیا کو شناخت کرے گی، بلکہ یہ بھی وضاحت کرے گی کہ ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے اور انہیں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے پر متعدد متعلقہ سوالات پوری سکرین پر نظر آئیں گے، جو تصویر میں تمام اشیا سے متعلق ہوں گے۔مثال کے طور پر اگر آپ ڈرائنگ روم کی تصویر کھینچ کر پوچھیں کہ اس کی تزئین نو کیسے کی جائے تو صرف ایک جواب نہیں ملے گا، بلکہ اے آئی کی جانب سے متعدد جوابات دیے جائیں گے۔اس طرح کا فیچر چیٹ جی پی ٹی بھی موجود ہے، مگر گوگل کو دہائیوں کے سرچ ڈیٹا، تصویری انڈیکس اور دیگر ڈیٹا سٹوریج کے باعث سبقت حاصل ہے۔
ذہن نشین رہے کہ گوگل کا یہ اے آئی موڈ والا فیچر فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے اور آنیوالے مہینوں میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply