دوستی اورترقی کی مشترکہ سوچ سے تعلقات کونئی بلندیوں پرلیکر جارہے ہیں، وزیراعظم

0
45

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دوستی اورترقی کی مشترکہ سوچ سے تعلقات کونئی بلندیوں پرلےکرجارہےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسماجی رابطےکی ویب سائٹ سابق ٹوئٹر(ایکس) پر اپنےپیغام میں کہناتھاکہ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات باعث فخرہے، سعودی ولی عہدسےدونوں ممالک کےتعلقات کومزیدمضبوط کرنے پر گفتگوہوئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ محمدبن سلمان سےتجارتی،سرمایہ کاری،توانائی اورسیکیورٹی شراکت داری پربھی گفتگوہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان کوسپورٹ کرنےپرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا،وزیراعظم نےمشرقی وسطیٰ اوریوکرین میں امن کےلئےسعودی ولی عہدکی کاوشوں کوسراہا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ دوستی اورترقی کی مشترکہ سوچ سے تعلقات کونئی بلندیوں پرلیکرجارہےہیں۔

Leave a reply