امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے میدانوں پر کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں کی تیز وکٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فاسٹ باؤلرز اپنی تیز رفتار گیندوں اور باؤنسر سے بلےبازوں کے حوصلے آزمارہے ہیں ۔
ایسے ہی ایک پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی تھے جو اپنی ہوا سے باتیں کرتی گیندوں ، خطرناک یارکرز اور سفاک باؤنسرز کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنے دور میں کئی نامور بلے بازوں کو اپنے خطرناک باؤنسرز سے ناصرف خوفزدہ کیا بلکہ متعدد کو زخمی بھی کیا جن میں برائن لارا، سارو گنگولی، گیری کرسٹن جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔
دنیائے کرکٹ کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز بھی شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کی تھی جو اب تک عالمی ریکارڈ ہے۔
ملتان ٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:پراسیکیوشن نےدلائل کیلئے وقت مانگ لیا
ستمبر 26, 2024 -
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔