راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کی تاریخی فتح،قومی ٹیم نے2-1سےسیریزاپنےکرلی

0
13

رولپنڈی تیسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح،قومی ٹیم نے 2-1سے سریز اپنےنام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئےتیسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تقریباً ساڑھے 3 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز جیت لی۔اس سےقبل پاکستان نے 2021 میں جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز ہرائی تھی۔تیسرےٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
تیسراروزدوسری اننگز:
تیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کوجیت کےلئے صرف36رنزکاہدف دیا۔پاکستان کی طرف سےاننگزکاآغازصائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 8 رنز اسکور کیے تھے۔
صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور آتے ساتھ ہی 3 گیندوں پر 3 چوکے لگا دیے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا، انہوں نے 6 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔
سعود شکیل کو پہلی اننگز میں شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونوں نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
دوسری اننگزتیسرادن انگلینڈکی بیٹنگ :
میچ کےتیسرےروزانگلینڈنے اپنی دوسری اننگزکاآغاز24رنز3کھلاڑی آؤٹ سےکیا،جورٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے 26 انفرادی اسکورپرنعمان علی نےہیربروک کوآؤٹ کیاپھرکپتان بین اسٹوکس بھی صرف3 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔تیسرےاورفیصلہ کن میچ میں پاکستان کی گرفت انگلینڈپر مضبوط ہوتی گئی،قومی باؤلرزکاجادوبرقراررہا،انگلش کھلاڑی ناکام ہوتےگئے 70اسکور پر5کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔پھردیکھتےہی دیکھتےانگلینڈکی پوری ٹیم 112رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان کوجیت کےلئے صرف 36رنزکاہدف ملا۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزکےدوسرےروزکےاختتام تک انگلینڈکی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری تھی،انگلش ٹیم نے3کھلاڑیوں کےنقصان پر24رنز بنائے ،قومی ٹیم کی انگلینڈپر53رنزکی سبقت برقرارتھی،پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی۔
دوسری اننگز:
تیسرےاورآخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نےدوسری اننگزمیں پاکستان کےہدف کےتعاقب میں کھیل کاآغازکیاتو انگلش ٹیم کےبلےباز پاکستانی اسپنرزکےسامنےایک بارپھرناکام ہوگئے۔3بلےباز ابتدا میں ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
کھیل کے آخری لمحات میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعی سکور پر گری جب بین ڈکٹ 12 رنزبنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ، دوسری وکٹ بھی 15 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب زیک کرولی 2 اسکوربنا کرنعمان علی کے شکارہوگئے۔اسی طرح تیسری وکٹ 20 کے مجموعی سکور پر گری جب اولی پوپ ایک رن کےمہمان ثابت ہوئے۔ انہیں بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔
پہلی اننگزکادوسرادن:
قومی ٹیم نے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔شان مسعودزیادہ دیرکریزپرٹھہرنہ سکے26کی اننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئے،قومی بیٹر سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کرلی ، سعود شکیل نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔سعود نے 181 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔پاکستان کی پوری ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔قومی ٹیم نےانگلش ٹیم پر77رنزکی برتری حاصل کی۔
پہلی اننگزکاپہلادن:
تیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈکےخلاف پاکستانی اسپنرزکاجادوپھرچل گیا،انگلش بلےبازقومی باولر کے سامنےبےبس ہوگئے،پوری ٹیم267 رنز پرڈھیر ہوگئی، انگلینڈکی آدھی ٹیم ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے کیا اور دونوں اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔پھرزیک کرولی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوگئے،پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ بھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر وہ بھی ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری۔
انگلینڈ کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 98 رنز پر گریں، بین ڈکٹ 52 اور ہیری بروک 5 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔جیمی اسمتھ نے89رنزکی اننگزکھیلی۔گِس ایٹکنسن نے39 رنزبنائے۔انگلینڈکےپانچ کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوئے۔انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگزمیں267رنزپرآؤٹ ہوگئی،انگلینڈکی تمام 10وکٹیں اسپنرزنےحاصل کیں۔
ساجدخان کی شانداربولنگ،6وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی نے3کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ بولر زاہد محمود نے بھی ایک شکار کیا۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان نےپہلے دن کےکھیل کےاختتام تک 73رنز بنائے تھے۔پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام بھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف 3 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
دن کے اختتام پر پاکستانی کپتان شان مسعود 16 جبکہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
ٹاس:
راولپنڈی میں کھیلےگئےتیسرےاورسیریزکےآخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
قومی سکواڈ:
تیسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان شامل تھے۔
انگلش سکواڈ:
کپتان بین سٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی سمتھ، فاسٹ باؤلر گِس ایٹکنسن پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
اس کےعلاوہ انگلینڈ نے بھی تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر کو بطور سپیشلسٹ سپنرز ٹیم میں شامل کیا تھا۔
یادرہےکہ راولپنڈی کاٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کےلئے انتہائی اہم اورفیصلہ کن تھاکیونکہ اس سےقبل دونوں ٹیموں نےایک دوسرےکوایک ایک میچ میں شکست دےکرسیریزبرابرکررکھی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

Leave a reply