روس اورچین کےدرمیان چاندپرنیوکلیئرپاورسٹیشن تعمیرکرنےکامعاہدہ

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا کرنےکےلئےروس اورچین سرگرم ،دونوں ممالک کےدرمیان چاند پر نیوکلیئرپاورسٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
دستخط کیےگئےمعاہدےکےمطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق پروگرام میں 17ممالک کوساتھ شامل کرنےپراتفاق کیاگیاہے،چین نے آئی ایل آر ایس پروگرام میں پاکستان، مصر، وینیزویلا، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ اور آذربائجان سمیت 17 ممالک کو ساتھ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ معاہدےکامقصدمشترکہ بین الاقوامی چاندتحقیق سٹیشن کوبجلی فراہم کرناہے۔ مذکورہ تحقیقی سٹیشن 2036تک مکمل ہوکرکام شروع کردےگا۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے چیف یوری بوریسوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چینی-روسی ری ایکٹر کی تعمیر انسانوں کی موجودگی کے بغیر خودکار طریقے سے انجام پائے گی۔
امریکی صدرکااپیل کمپنی کوبھارت سےنکلنےکامشورہ
مئی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آبادہائیکورٹ کاخیبرپختونخواہاؤس کوڈی سیل کرنےکاحکم
اکتوبر 10, 2024 -
پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جانیے اس رپورٹ میں
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔