چین کی 107سالہ معمرخاتون تیز ذہنی صلاحیتوں کے باعث انٹرنیٹ پر مقبول

0
0

چین میں ایک 107 سالہ خاتون اپنی غیر معمولی صحت اور تیز ذہنی صلاحیتوں کے باعث انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
ڈینگ گیوجوان نامی یہ بزرگ خاتون صوبہ ژیجیانگ کے شہر سی شی میں رہائش پذیر ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نےکیے۔ان کی 84 سالہ بیٹی، چن شیانگ چاؤ، نے بتایا کہ ان کی والدہ کسی بھی عام بڑھاپے کی بیماری جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول یا ذیابیطس کا شکار نہیں ہیں، جو اس عمر میں اکثر افراد کو لاحق ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کی جلد پر بھی عمر کے نمایاں اثرات نہیں ہیں، حالانکہ وہ کسی قسم کی اسکن کیئر مصنوعات استعمال نہیں کرتیں۔
چن شیانگ چاؤ کے مطابق ان کی والدہ سادہ اور صحت بخش غذا کھاتی ہیں، بھرپور نیند لیتی ہیں اور مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ خوش مزاج رہتی ہیں۔وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی یادداشت اب بھی بہت مضبوط ہے، بلکہ بعض اوقات ان سے بھی بہتر ہے، اور وہ طویل عرصے سے سبزیوں پر مشتمل غذا استعمال کر رہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران ڈینگ گیوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے علاقے کی سب سے معمر خاتون ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہر شخص ان کی طرح صحت مند اور طویل زندگی گزارے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو اکثر اچھی اور صحت مند کھانا پکانے کے طریقے سکھاتی رہتی ہیں۔

Leave a reply