سفاک اسرائیل کی دہشتگردی میں کمی نہ آئی:مزید8 فلسطینی شہید

0
14

غرہ میں سفاک اسرائیل کی دہشتگردی میں کمی نہ آئی،کھانےکی قطارمیں لگےافرادپرحملہ کردیا، اسرائیلی بربریت میں مزید8فلسطینی شہیدہوگئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ نہ رک سکاجس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں مظلوم فلسطینی شہیدہوگئےجن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیا،جہاں پرخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔اسرائیلی وحشیت کےنتیجےمیں غزہ میں تباہی کےمناظرنظرآتےجہاں پرعمارتیں ملبےکاڈھیربن گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسرائیل نےجبالیہ میں کھانےکےکیمپ پراس وقت حملہ کیاجب لوگ وہاں سےقطارمیں لگ کرکھانالےرہےتھے، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہیدہوگئےاور اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔
گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

Leave a reply