سمیع رشید نےسحرحیات سےطلاق کی خبروں پر لب کشائی کردی

0
10

معروف سوشل میڈیاسٹارسمیع رشیدنےاہلیہ سحرحیات کےساتھ طلاق کی خبروں پرلب کشائی کردی۔
گزشتہ کچھ عرصےسےمعروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں،جس پروضاحت دیتےہوئےسمیع رشیدنےان خبروں کی تردیدکی ہے۔
سمیع رشید نےسوشل میڈیاپراپنےمداحوں کےلئےایک ویڈیوشیئرکی جس میں انہوں نےاپنےاوراپنی اہلیہ کےبارےمیں واضح پیغام دیا۔جس میں ان کاکہناتھاکہ ہر میاں بیوی میں لڑائی ہوتی ہے مگر ہمارے درمیان بیٹی کی سالگرہ کے اگلے دن ہونے والا ایک معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہے تاہم میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ معاملہ طلاق تک نہ پہنچے۔
سمیع رشیدکامزیدکہناتھاکہ میں اپنی بچی کوسوشل میڈیاپر لانے کے حق میں نہیں تھا، مگر افواہوں کے پھیلنے کے بعد وضاحت دینا لازمی ہوگیا تھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےسمیع رشیدکاکہناتھاکہ ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل ضرور آئے ہیں، تاہم یہ مسائل سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ جب رشتوں میں اناآجائےتو صورتحال پیچیدہ ہو جاتی ہے،ان کاکہناتھاکہ سحراب بھی میری بیوی ہیں اورمیرےنکاح میں ہیں ۔
سمیع رشیدنےکہاکہ وہ ایک ماہ سےاپنی بیٹی سےمل بھی نہیں سکےاورصرف وی لاگز میں اسے دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سحر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سمیع کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں، جس کے بعد ان کی علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں تاہم اس جوڑی کے مداح انہیں معاملے کو سلجھانے اور علیحدگی سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Leave a reply