سندھ میں بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا بیان

0
38

سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، کچے کے بعد کراچی میں بھی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

گزشتہ تین ماہ میں 80سے زائد شہری دوران ڈکیتی جان کی بازی ہار چکے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بڑا اضافہ ہوا ہے، ایک سازش کے تحت کراچی کا امن تباھ کیا جارہا ہے۔

کاچی میں سیاسی چور ، ڈکیٹ پھر سے سرگرم ہوچکے ہیں، پولیس لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، شہریوں کو اغوا کر کے تاوان کے لئے کچے میں لایا جاتا ہے۔

کشمور، کندھکوٹ سمیت دیگر علاقے نو گو ایریا بن چکے ہیں، ڈاکو سرے عام وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔

چند ڈاکوئوں کی وجہ سے پورے سندھ میں صورتحال خراب ہوگئی ہے، فوری طور پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جاری کردہ میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ

Leave a reply