سونےکی قیمت میں سیکڑوں روپےکااضافہ

0
11

ایک روزکمی کےبعدسونےکی قیمت میں ایک بارپھرسیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں600روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کاہوگیا۔10گرام سونےکی قیمت میں 514روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے کاہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3397روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2912روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں  6ڈالر کااضافہ ہونےسےفی اونس سونا 3224ڈالرکاہوگیا۔

Leave a reply