
سہ ملکی سیریزکےپہلےمیچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو78رنزسےشکست دےکرسیریزمیں برتری حاصل کرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگےسیریزکےپہلےمیچ میں نیوزی لینڈٹیم کےکپتان مچل سینٹنر نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے330رنزبنائے ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو آؤٹ کردیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو پویلین لوٹادیا۔پھر کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری کامظاہر ہ کرتےہوئےٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔
نیوزی لینڈنےپاکستان کےخلاف پہلےبیٹنگ کرتےہوئے6وکٹوں کےنقصان پر مقررہ50 اوورز میں 330رنزبنائے۔
پاکستان کی طرف سےشاہین آفریدی نے3کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ ابرار احمد نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی اورحارث رؤف نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخرزمان اوربابراعظم نےاننگزکاآغازکیاتوبابراعظم زیادہ دیرتک کریزپرنہ ٹھہرسکےصرف 10رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔پھرکامران 18اورکپتان رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے۔
فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈکی جانب سےمیٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تیسراٹی ٹوئنٹی: قومی ا سکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا
مارچ 19, 2025دوسراٹی20:نیوزی لینڈنےپاکستان کو5وکٹوں سےشکست دیدی
مارچ 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حناخان سےعلیحدگی:بوائےفرینڈکاردعمل
جولائی 15, 2024 -
پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
مارچ 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔