سیلفی کےشوق نےاداکارہ مشی خان کوزمین پرگرادیا

0
24

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ وشوہوسٹ مشی خان لائیوشوکےدوران سیلفی لیتے ہوئے صوفے سے زمین پرگرپڑیں۔
اداکارہ مشی خان نجی چینل پرایک شوکی میزبانی کرتی ہیں ،اداکارہ لائیوشو کے دوران سیلفی لینےلگی تووہ اپناتوازن برقرارنہ رکھ سکیں جس کےباعث وہ صوفے سے زمین پرگرپڑیں، جب کہ اس دوران ان کے ہاتھ میں پکڑا موبائل فون بھی فرش پر گرگیا۔
اداکارہ مشی خان کی زمین پرگرنےکی ویڈیوشول میڈیاپرجنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کوچندلمحوں میں صارفین کی بڑی تعداد نےدیکھ کرتبصرے بھی کیئے۔
مشی خان کےزمین پرگرنےکےبعد شوانتظامیہ کاایک فردبھاگ کراداکارہ کےپاس آیااورمشی خان کی خیریت دریافت کی جس پراداکارہ جلدی سےاٹھ کر صوفے پر بیٹھ گئیں اورہنسنےلگ گئیں۔
خود کو سنبھالنے کے بعد میزبان نے انتظامیہ سے کہا کہ ’آپ لوگ میرے ساتھ جلدی نہ کیا کریں‘۔
ویڈیودیکھ  کرکچھ صارفین اداکارہ سےہمدردی کااظہارکررہےہیں،اورکچھ صارفین اداکارہ کی سیلفی لینے کی خواہش میں زمین پر گر نے کا مذاق بھی بنارہے ہیں۔

Leave a reply