
سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرایک بارپھراڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پرپابندی عائدکردی گئی۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کےلئےاڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی،بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ظلِ ہما اپنی ماں ملکہ ٔ ترنم نور جہاں کی تصویر تھیں
مئی 16, 2024 -
محکمہ تعلیم پنجاب کی 100 روزہ کارکردگی رپورت
جون 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔