سی ایس ایس امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان

0
24

پاکستان ٹوڈے: سی ایس ایس امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ٹاپ کرنیوالے پہلے 12 امیدواروں نے پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس کا انتخاب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2023 میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی۔ ایف پی ایس سی کے مطابق حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔

کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار شامل ہیں، جبکہ 13008 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا،تاہم صرف 401 امیدوار ہی تحریری امتحان پاس کر سکے ہیں۔عادل ریاض پہلی، شیر بانو دوسری ، عکاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سی ایس ایس میں کامیاب ہونیوالے 46 امیدواروں کو طبی طور پر ڈیفر کیا گیا۔ٹاپ کرنیوالے پہلے 8 امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ میرٹ لسٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار نویں پوزیشن، آزاد کشمیر کے امیدوار 19ویں پوزیشن حاصل کر سکے۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار پچیسویں پوزیشن حاصل کر سکے۔

سندھ رورل سے امیدوار 66 ویں اور سندھ اربن سے 116ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔سابق فاٹا سے امیدوار 80 ویں اور گلگت بلتستان سے امیدوار 130ویں پوزیشن حاصل کر سکے۔

Leave a reply