
شائقین کرکٹ کیلئےخوشخبری،پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) xکےٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کامیلہ سجنےمیں چندروزباقی رہ گئے، میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرد انداز کے ساتھ کی گئی۔
پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) X کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکیں گی۔ پی ایس ایل X کا آغاز11 اپریل کو ہوگا۔ چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی ،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
فائنل18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان
مئی 12, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024 -
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹسزجاری
جنوری 27, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔