عام انتخابات کے امید وارن کے اعتراض پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

0
53

پاکستان ٹوڈے :اپوزیشن کا عام انتخابات میں امید وارن کے دوبارہ گنتی کرنے کے اعتراض پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کسی حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کو آئینی قرار دے دیا۔ اپوزیشن کے رانا آفتاب احمد نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کا میاب ہو نے والے خان بہادر ڈودگر کے حلف کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اس معاملہ پر تفصیلی رولنگ دے دی۔ سپیکر نے اپنی رولنگ کو عدالت میں بطور حوالہ پیش کرنے کی اجازت دے دی

الیکشن کمیشن کسی بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن جس امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر ے گا میں امیدوار سے حلف لینے کا پابند ہوں ۔اسپیکر کی رولنگ

مصنف

Leave a reply