
بانی پی ٹی آئی عمران خان پرفائرنگ کےکیس میں عدالت نےملزم کو عمرقید اور جرمانےکی سزاسنادی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نےپی ٹی آئی کےلانگ مارچ کےدوران عمران خان پرفائرنگ کے کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہےجبکہ ملزم کوجرمانہ بھی کیا گیا ہے۔اس کیس میں نامزددیگر2ملزمان کوباعزت بری کر دیاہے۔
فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ حملے میں4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، ملزم نوید نے 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وزیر آباد تھانہ سٹی کی حدود میں فا ئرنگ کی تھی۔
واضح رہےکہ ملزم نے2022کوپی ٹی آئی کےلانگ مارچ پروزیرآبادمیں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جبکہ ایک شہری موقع پرہی دم توڑگیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان، کتنی لاگت آئے گی؟
اپریل 15, 2024 -
چاند پر اب ٹرین چلے گی ؟؟؟
اپریل 6, 2024 -
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ، مزید 107فلسطینی شہید
فروری 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔