پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

0
18

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئے خوشخبری،15ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کیاجاتاہےجس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں ،پاکستانیوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق 16 ستمبر سے پیٹرول 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا،مٹی کےتیل کی قیمت میں 8روپے30پیسےتک کمی متوقع ہے۔لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو ہوگا،قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ بھی 15 ستمبر کو ہی حکومت کو جائے گی۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتیں گرواٹ کا شکار رہیں۔
وزارت خزانہ کاکہناہےکہ عالمی مارکیٹ میں گرواٹ کا شکار قیمتوں کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔
نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔

Leave a reply