فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا رپورٹ میں ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وضاحت کو مسترد کیا گیا، اور کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پرحملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔