فارم45،46،47،48اور49کی تصدیق کےلئےالیکشن کمیشن نےافسران کواہم ذمہ داری سونپ دی۔
الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےگئےفارمز کی تصدیق کےلیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےفارمز کی تصدیق کی منظوری دی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے،پی کے 1 سے 115،پی پی 1 سے297،پی ایس 1 سے120 اور پی بی 1 سے51 تک کےٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے،وقاص ملک تصدیق کے عمل کےلئےسپروائزر مقررکردئیےگئے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے،ٹیمز پولنگ اسٹیشن کی لسٹ کےمطابق اپ لوڈ کیے گئےفارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی،ٹیمز مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی کریں گی، مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی،ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں،ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارم 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے۔ٹیمز کو اپنا کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔