فلکیاتی مظہر:رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہو گا

0
43

خلا سے سورج گرہن کیسا نظر آتا ہے؟رواں سال کا پہلا سورج گرہن تین روز بعد 29 مارچ کو ہو گا۔ دلفریب فلکیاتی مظہر سورج گرہن کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہو گا، اس لیے زمین پر موجود فوٹوگرافرز جب جزوی سورج گرہن کی تصاویر لیں گے تو اُنہیں دیکھ کر ایسا لگے گاکے سورج کو کسی نے کاٹ لیا ہو، لیکن خلا میں موجود سیٹیلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں جزوی سورج گرہن کے دوران زمین کے سبز اور نیلے رنگ پر ایک سایہ نظر آئے گا۔
سپیس ڈاٹ کام کے مطابق زمین پر یورپ، مغربی افریقا، مشرقی کینیڈا اور شمال مشرقی امریکا جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، لیکن جزوی سورج گرہن کے دوران خلا سے زمین پر چاند کا سایہ پڑتے ہوئے نظر آئے گا۔یہ جزوی سورج گرہن ممکنہ طور پر مکمل سورج گرہن کی طرح واضح ہو گا، کینیڈا میں کیوبیک کے علاقے نوناوِک میں طلوع آفتاب کے وقت لوگ 94 فیصد سورج کو چاند کے پیچھے چھپے ہوئے دیکھیں گے ،کیونکہ وہاں سے سورج پر چاند کا گہرا سایہ پڑتا ہوا نظر آئے گا، تاہم یورپ میں سورج پر چاند کا زیادہ گہرا سایہ نہیں نظر آئے گا۔

Leave a reply