فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے معاملہ

0
140

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈسٹرکٹ کورٹس پہنچا دیاگیا, ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث فواد چوہدری کو ڈیوٹی جج کے پاس پیش کیا جائے گا۔

فواد چودھری اور جج طاہر عباس سپرا کے درمیان مکالمہ، میں نے آج چارج چھوڑ دیا ہوا ہے، جج طاہر عباس سپرا

اب آپ کو کہاں ٹرانسفر کیا گیا ہے، میرا تبادلہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں کردیا گیا ہے دعا ہے آپ سے وہاں ملاقات نہ ہو، ابھی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں چارج لینے جارہا ہوں، طاہر عباس سپرا کا فواد چودھری سے مکالمہ۔

سر ملاقات کیلئے ایک گھنٹہ دے دیں اور عید کے بعد کی تاریخ بھی دے دیں ، اچھا جاتے ہوئے تاریخ دیتا جاتا ہوں، بتا دیں کونسی تاریخ دینی ، مشورہ کرکے بتاتے ہیں وہ تاریخ دے دیجیئے گا۔

 

Leave a reply