فیصل قریشی نےبھارتی فنکاروں کوآڑےہاتھوں لےلیا

0
18

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارفیصل قریشی نےبھارتی فنکاروں کو آڑےہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ ہم اپنے ملک میں اتنے آزاد ہیں کہ ہم جو چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں، جو نہیں چاہتے وہ نہیں کرتے۔
پاک بھارت کی جنگی صورتحال کےدوران پاکستان شوبزانڈسٹری کےسٹارزبھی پیچھےنہ رہےاداکارفیصل قریشی نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں انہوں نےبھارتی فنکاروں پرتنقیدکےنشتربرسادئیے۔
فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں سے مخاطب ہوکرکہا کہ انڈین فنکاروں کی کیا بات ہے، اپنے ملک کی کامیابی پر آپ سب نے ایک جیسی ٹوئٹس کی ہیں، بہت زبردست حملہ کیا ہے، دہشتگردی ختم کرنے میں بھارت نے بڑا کمال دکھایا ہے، بات سمجھ آتی ہے ان پر پریشر ہے، اس لیے جو بھی انہیں کہا جاتا ہے وہ بیچارے چھاپ دیتے ہیں، چھاپنے سے پہلے اپنے اندر ذرا سا توکردا ررکھو، ایک بچہ شہید ہوا ہے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ ہم اپنے ملک میں اتنے آزاد ہیں کہ ہم جو چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں، جو نہیں چاہتے وہ نہیں کرتے اور نہ ہمیں یہ سب کچھ کہنے کیلئے کہا جاتا ہے، جو کہتے ہیں دل سے کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا اور نہ ہوگا، وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، کون سی کامیابی ملی ہے؟ تم لوگوں کے جہاز گرے ہیں، ایک بچے کو شہید کیا ہے اور لوگ بھی شہید ہوئے ہیں لیکن بچے کا بہت دکھ ہے، ہم مسلمانوں کیلئے شہادت ایک اعلیٰ مقام ہے، ایک بےگناہ بچہ مارا گیا ہے اور تم لوگ خوشیاں منارہے ہو، بھارتی اداکاروں کی ٹوئٹس دیکھ کر تکلیف ہوئی۔
فیصل قریشی نےپاکستانی عوام کو کہا کہ پاکستانیوں تم لوگ بھی جاگ جاؤ، جن لوگوں کو تم فالو کرتے ہو جن کے پیچھے دیوانے ہوئے گھومتے ہو، دیکھو ان لوگوں نے کیا ٹوئٹس کی ہیں، آزادی بڑی نعمت ہے یہ بات یاد رکھنا۔

Leave a reply