قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے: رانا مشہود

0
54

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا ہے, ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔

جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔ تمام قوم کو ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

Leave a reply