لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

0
158

لاہور: (پاکستان ٹوڈے) آج پورے پاکستان میں صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے، جب آپ کو قانون کی دھجیاں اٹھانے کی بات پتا چلے گی۔

پنجاب اسمبلی میں ایک سنی اتحاد کونسل کی ممبر نے ایک ووٹ کو دکھایا گیا ہے، یہ کام یہی لوگ کرسکتے ہیں۔

ان کو کان پکڑ کر سمجھایا جائے کہ چلے آپ پنجاب اسمبلی آہی گئی ہیں، شاندانہ گلزار ایک ایم این اے ہیں یہ کسی سیاسی پارٹی کی نہیں ہیں۔

یہ قومی اداروں کے خلاف کمپین کرتی ہیں، ضلے شاہ ایک پیارا ورکر تھا۔ سارا سارا دن زمان پارک کے باہر ٹینٹ میں بیٹھا رہتا تھا،

اس کی لاش کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، سروسز ہسپتال کا اس حوالے سے ریکارڈ سامنے آیا تھا۔

شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ، وہ کہہ رہی ہیں کہ مریم نواز کی آڈیو ہے کہ تین سے چار بار اس کی لاش میں سے گاڑی گزاری جائے۔

جو جس کا دل چاہ رہا ہے وہ بیٹھ کر الزام لگا رہا ہے، ایف آئی اے میں ان کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔ شاندانہ گلزار آکر ثابت کرے کہ وہ آڈیو کہاں ہے۔

آپ کی کردار کشی اب برداشت نہیں کی جائے گی، آپ نے جو کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، اب آپ کو عورت کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گے۔

اب یہ نہیں چلے گا جو آپ بات کرے گے اس کو ثابت کرے، ایک شخص کا اگر کسی پسند کی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے تو اس کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔

جو آڈیو شاندانہ گلزار کے پاس آئے اس کو جمع کروائے، ہم کوشش کرے گے کہ ڈیفیمیشن کے رولز کو سخت بنائے،ضلے شاہ کے قتل کا الزام ان لوگوں کے اوپر ہے۔ اب میں شاندانہ گلزار کو بھاگنے نہیں دوں گی۔

 

 

 

Leave a reply