اداکارہ ثمن انصاری نےانکشاف کیاکہ امریکامیں میری شادی کےلئے مسجدمیں اعلان کروایاگیاکہ لڑکی شادی کےلئےدستیاب ہے،خواہشمند افراد رابطہ کریں۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی اداکارہ ثمن انصاری نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پراُن سے کیرئیراورذاتی زندگی کےبارےمیں سوال وجواب کئےگئے۔
اداکارہ نےگفتگوجاری رکھتےہوئےانکشاف کیاکہ میرےنانانانی کینیڈامیں رہائش پذیرتھےمیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکےلئے امریکاسےکینیڈاگئی تونانانانی نےکہاکےاس کی شادی کروادیتےہیں۔مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ شادی کےلئے لڑکی دستیاب ہےخواہش مندافراد شادی کےلئے رابطہ کرلیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔
اپنی گفتگوکےدوران اداکارہ نےبتایاکہ میری پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جوکہ صرف 16سال چلی جس میں سےمیراایک بیٹاطلاق کےوقت اُس کی عمر6سال تھی ۔اُنہوں نےیہ بھی بتایاکےمیرےپہلےشوہرنےمجھےاس دن دیکھا جب ہماری منگنی ہوئی تھی، شادی اور تعلیم کے دوران شوہر کی ملازمت کی وجہ سے میں کبھی میں امریکا تو کبھی کینیڈا منتقل ہو جاتی تھی۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ طلاق کے بعد میں امریکا اور کینیڈا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئی اور دبئی میں مختلف ملازمتیں کرکے گزارا کیا، طلاق کے قوانین کے مطابق وہ پاکستان منتقل نہیں ہو سکتی تھیں کیونکہ شرط یہ تھی کہ بچے کی تعلیم اس ہی سکول میں ہو جہاں وہ پڑھتا تھا۔
ثمن انصاری کے مطابق اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں طلاق یافتہ خواتین کو ملنے والے طعنوں کی وجہ سے بھی پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ ان کی وجہ سے ان کے والدین کو باتیں سنائیں۔
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔