مخصوص نشستوں کاحکمنامہ اپلوڈنہ کرنےپرجسٹس عائشہ کاچیف جسٹس کوخط

0
22

مخصوص نشستوں کاحکمنامہ اپلوڈنہ کرنےپرجسٹس عائشہ ملک نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
خط کےمتن میں لکھاگیاہےکہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپلوڈ نہیں کر رہا،مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔
خط کہ متن میں کہاگیاکہ گزشتہ روز تین بجکر گیارہ منٹ پر اپنا آرڈر جاری کیا،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نےہمارا آرڈر اپلوڈ نہیں کیا،آج دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا وہ یہ آرڈر اپلوڈ نہیں کر سکتے،ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے،خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی بھجوا دی گئی۔

Leave a reply