تحریک انصاف نےمخصوص نشستوں کےمعاملےپرسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سےبڑامطالبہ کردیا۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےرہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھاکہ سپیکرقومی اسمبلی سےمطالبہ کرتےہیں کہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کولکھاگیاخط واپس لیں۔ اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ مجوزہ آئینی ترمیم کےلئے حکومت نےمولانافضل الرحمان اور اخترمینگل کوجومسودہ دیاتھاان میں فرق تھا، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پوراشریک ہے، بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہےکہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔