لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لئے تفصیلی بریفنگ
سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکا فیصلہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی، پنجاب کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سرکاری سکول میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت، طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم،
پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا،اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ مِلک دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی نجی اشتراک سے طلبہ کے لئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت،
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر اظہار تشویش طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی برہمی پنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
سرکاری سکولوں میں افٹر نون کلاسیں اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سی ای او کی تعیناتی کے لئے میرٹ پر عملدرآمد کی ہدایت، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہتر اور معیار تعلیم کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
مریم نواز شریف عالمی معیار کے مطابق سرکاری سکول میں پڑھنے والے ہر بچہ کا حق ہے۔ مریم نواز شریف
اجلاس میں سکول ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹراک بائیک،بیگ فری سکول اور دیگر امور کا جائزہ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،ایم پی اے نوشین عدنان،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس،ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ،
ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت ۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔