ملکی دفاع مضبوط کرنےکامشن،پاک بحریہ میں دونئےجنگی بحری جہازوں کااضافہ ہوگیا۔
یوم دفاع پرپاک بحریہ نےایک تقریب کاانعقادکیاجس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس تقریب کامقصدپاکستان کےدفاع کومضبوط کرنےکےلئے پاک بحریہ میں دوعددنئےجنگی جہازباقاعدہ طورپرشامل کرلئے گئے،جن کےنام پی این ایس بابراور پی این ایس حنین ہے۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام معزز مہمانوں کو میرا سلام، یوم دفاع پر شاندار تقریب کا انعقاد باعث فخر ہے ، 2018میں ترکیہ کے ساتھ ملجم کلاس شپس بنانے کا معاہدہ کیا گیا، دونوں جہاز سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ملجم کلاس کا منصوبہ دفاعی شعبے میں ترکیہ اورہالینڈ کے ساتھ تعاون کے ایک نئے دورکا آغاز ہے، پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےصدر آصف زرداری کاکہناتھاکہ یوم دفاع پراس عظیم تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ، کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہماری مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، مضبوط پاک نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے ۔
صدر مملکت کامزیدکہناتھاکہ یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2جہازوں کی شمولیت باعث اطمینان ہے، دونوں جہاز میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردارادا کریں گے۔
پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابرترکیہ میں جبکہ پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔
ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابرکلاس کے4جہاز پاک بحریہ میں شامل ہے، پی این ایس بابرورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس ہے۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔