مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےنئےسال کاتحفہ،حکومت نےپیٹرول بم گرادیا

0
40

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےنئےسال کاتحفہ ،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
حکومت نےآئندہ 15روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں 56پیسےفی لیٹرکااضافہ کیااضافےکےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کااضافہ کیا گیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال دسمبر کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور پیٹرول 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھائی تھی۔جبکہ دسمبر کے آخری 15روز کےلئےقیمتیں برقراررکھی گئی تھیں۔

Leave a reply