
فیس بک کے صارفین کیلئے خوشخبری،میٹا نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں اہم اور بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
اگر بطورِ فیس بک صارف آپ کو بھی بہت زیادہ سپام پوسٹس نظر آتی ہیں تو یہ محض آپ کا احساس نہیں، بلکہ کمپنی نے خود اعتراف کیا ہے کہ فیس بک فیڈ میں بہت زیادہ سپام پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔
گزشتہ دنوں میٹا کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جلدایسا کرنیوالے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق فیس بک فیڈ ہمیشہ ایسی پوسٹس موجود نہیں ہوتیں، جن سے صارفین مسلسل لطف اندوز ہوسکیں اور کمپنی اس خامی کو درست کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
میٹا کے مطابق وہ ایسے صارفین کی پوسٹس کی رسائی محدود کر دے گی، جو طویل اور دھیان بھٹکا نے والے کیپشنز کو استعمال کرتے ہیں یا ان کی پوسٹس کے کیپشن کا شیئر کیے گئے مواد سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کو فیس بک سے آمدنی کیلئے بھی اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
میٹا کی جانب سے سپام نیٹ ورکس کے خلاف زیادہ جارحانہ اقدامات کیے جائیں گے۔عنقریب ایسے اکاؤنٹس کی جانب سے کیے جانیوالے کمنٹس لوگوں کو زیادہ نظر نہیں آئیں گے، جبکہ اس طرح کی پوسٹس سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرنیوالے فیس بک پیجز کو ختم کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین گمنام رہ کر کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ کو استعمال کرسکیں گے۔
میٹا کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب کمپنی فیس بک کو نوجوانوں کیلئے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔