میٹھی عید کے پکوان

0
93

میٹھی عید کے میٹھے میٹھے مزے ابھی جاری ہیں, دسترخوان جہاں چٹ پٹے کھانوں سے سجے ہوئے ہیں، واہاں میٹھی ڈشیں عید کا مزہ دوبالا کر دیتی ہیں

شیر خُرما

ماہ رمضان کے بعد عیدالفطر کا آغاز میٹھے پکوانوں سے ہوتا ہے جن میں شیر خرما ہر دلعزیز ہے۔

سویاں نہ ہوں تومیٹھی عید بھی پھیکی لگتی ہے، کیوں کہ اس میں ایک ساتھ دودھ، سویوں اور خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں۔

ترکیب

ترکیبپانی میں سویاں ابال کر ایک طرف رکھ دیں اور ابلی ہوئی سویوں پر تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔

تمام میوہ جات کو ایک برتن میں کوکنگ آئل/ گھی کے ساتھ بھون لیں۔

جب میوہ نرم ہوجائے تو اس میں سویاں ڈال کر تھوڑی سی چینی کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔

پھر دودھ ڈال کر تھوڑی سی چینی ملا کر اس وقت تک پکائیں، جب تک دودھ اورسویاں مل نہ جائیں۔

جب دودھ تھوڑی مقدار میں رہ جائے تو شیر خرما باؤل میں ڈال کر پیش کریں۔

 

 

Leave a reply