نفرتیں عوام نہیں، مخصوص افراد لوگوں کے ذہنوں میں ڈالتے ہیں، بشریٰ انصاری

0
28

شوبزانڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نےکہاہےکہ اصل میں نفرتیں عوام میں نہیں، مخصوص افراد لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں۔
شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پر بھارت کی جانب سےپہلگام واقعہ کےبعدپاکستان مخالف بیانات پردوٹوک موقف اپناتےہوئےجاوید اختر کو تنقید کانشانہ بناتےہوئےکہاکہ تم پاکستان کے خلاف زبان چلاتے ہو، عجیب شخص ہو، مرنے کے قریب ہو اور اب بھی باز نہیں آ رہے، کم از کم نصیر الدین شاہ کی طرح خاموش تو رہو‘۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ جاویداخترتم پاکستان سے لُڈیاں ڈالتے ہوئے جاتے ہو اور پھر بھارت جاکے اس قسم کی باتیں کرتے ہو، کچھ حیا کرو‘۔
انہوں نےکہاکہ ’کیا ڈرامہ چلا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنی ناکام پالیسیاں دیکھو، ان عورتوں کو واپس پاکستان جانے کا کہا جارہا ہے جو 40 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں، تم نے انہیں ویزے دیے ہی کیوں تھے؟‘
بشریٰ انصاری نے بھارتی میڈیا پر بھی کڑی تنقید کی اور ان ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ہر وقت پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔
انہوں نے اپنے یورپی دورے میں ایک بھارتی لڑکی سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکی بہت پیار سے ملی، اصل میں نفرتیں عوام میں نہیں، مخصوص افراد لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں۔

Leave a reply