سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کی منظوری

0
8

حکومت بلوچستان نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ تمام رینکس کے حاضر سروس اہلکاروں پر لاگو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق صرف سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں تعینات حاضر سروس اہلکاروں تک محدود رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دیگر الاؤنسز، پنشن اور گریجویٹی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق ہی برقرار رہیں گے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جولائی 2026 کی تنخواہوں میں اضافہ شامل کیا جائے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کو سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply