پاکستان میں بھارتی سفارتی ٹیم میں تبدیلی، ڈاکٹر ستانجل پانڈے ناظم الامور تعینات

0
110

بھارت نے ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو پاکستان کے لیے نیا بھارتی ناظم الامور نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو اسلام آباد میں تعیناتی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ نامزدگی قبول کر لی گئی ہے اور وہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ بھارتی ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو اپنی مدت پوری کر چکی ہیں اور جلد وطن واپس روانہ ہو جائیں گی۔

ڈاکٹر ستانجل پانڈے کی تعیناتی کو سفارتی سطح پر معمول کی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply