اسلام آباد میں کاروباری اوقاتِ کار میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

0
5

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقاتِ کار میں توسیع کر دی گئی ہے جس کا ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز اور فارمیسیز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بیکریاں، تندور، ڈیری شاپس، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر بھی یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز بھی نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ رہیں گے۔ یہ نئے اوقاتِ کار کفایت شعاری اقدامات کے تحت 10 جون سے نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ احکامات اگلے نوٹس تک مؤثر رہیں گے اور اسلام آباد میں توانائی کی بچت کے لیے کاروباری اوقات کو باقاعدہ ترتیب دیا گیا ہے۔

Leave a reply