نیویارک ٹائمزنےآپریشن’’بنیان مرصوص‘‘کوپاکستانی افواج کی کامیابی قرار دیدیا

نیویارک ٹائمزنےآپریشن’’بنیان مرصوص‘‘کوپاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قراردےدیا۔
نیویارک ٹائمزمیں اس حوالےباقاعدہ طورپرایک مضمون شائع کیاگیاجس میں لکھاگیاکہ پاکستان طویل عرصےسےسیاسی،اقتصادی اورسلامتی کےبحرانوں میں گھرا ہوا تھا،بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘میں بڑی فتح نے سب بدل کررکھ دیا،بھارت کےساتھ جھڑپ میں کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کےوقارمیں مزید اضافہ ہوا۔
نیویارک ٹائمز مضمون میں کهاگیاکہ پاکستانی مسلح افواج کی جیت پراُنکےحق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، پاکستان اوربھارت کےحالیہ تنازع نےعوامی جذبات میں تبدیلی کی لہرپیداکی،بھارت نےپہلگام فالس فلیگ کاالزام پاکستان پرعائد کر کےجارحیت کاآغازکیا،پاکستان نےمنہ توڑجواب کےبعدبڑی جنگ سے بچنے کے لئےبھارتی سیزفائرکی پیشکش کوقبول کیا۔
نیویارک ٹائمز میں مزیدلکھاگیاکہ پاک فضائیہ نےآپریشن میں بھارتی لڑاکا طیاروں کوزمین بوس کرکےسب کوحیران کیا،’’بنیان مرصوص‘‘کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل عاصم منیرکی قیادت پراعتمادبحال کرتی ہے،اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کوسیاسی اثرورسوخ سےزیادہ تقویت دیتی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فلپائن میں 6.7شدت کازلزلہ،عمارتیں لرزگئیں
جولائی 11, 2024 -
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزٹریفک کیلئے بند
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔