وزیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات

0
11

وزیراعظم شہبازشریف نےبین الاقوامی فنڈ(آ ئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں نےتعاون مضبوط بنانےپراتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس میں شرکت کےلئے امریکامیں موجودہیں۔اس دوران وزیراعظم مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہےہیں۔شہبازشریف کی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان کو 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری کے لئے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتےہوئےادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اُنہوں نے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی بھی تعریف کی۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار اور جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a reply