فیوچرانوسٹمنٹ انیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئےوزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف فیوچرانوسٹمنٹ انیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئے دوروزہ دورےپرسعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف وفدکےہمراہ سعودی عرب پہنچے،سعودی عرب پہنچنےپروزیراعظم شہبازشریف کاڈپٹی گورنرریاض پرنس محمدبن عبدالرحمان نےاستقبال کیا۔ پاکستانی سفیراحمدفاروق نےبھی وزیراعظم شہبازشریف اوروفدکاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف29سے31اکتوبرتک آٹھویں فیوچرانوسٹمنٹ انیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کریں گے،آٹھویں فیوچرانوسٹمنٹ انیشی ایٹیوکانفرنس میں پاکستان اوردیگرممالک شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات متوقع ہے،دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
بدترین سموگ:محکمہ ٹرانسپورٹ نےنیاہدایت نامہ جاری کردیا
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔