وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف(Obek Arif Usmanov) کی ملاقات

0
28

وزیر اعلیٰ مریم نواز کوازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے پہلی خاتون وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی, وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ازبک سفیر کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار, ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو.

ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے قائد محمد نواز شریف کے وسطی ایشیائی ریاستوں کے تجارتی روٹس کے ویژن کو سراہا
محمد نواز شریف ویژنری لیڈر ہیں،ان کی کاوشوں کی وجہ سے سینٹرل ایشیاء میں ٹریڈ کو فروغ ملااور ترقی کے راستے کھلے۔

محمد نواز شریف نے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قابل قدر کردار ادا کیا۔ ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے محترمہ کلثوم نواز شریف مرحومہ کی پاکستان میں جمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا
وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام بالخصوص یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

تعلیم،صحت زراعت سمیت مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ملاقات میں فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی باہمی تجارت پر تبادلہ خیال, گارمنٹس کی درآمدات اور برآمدات کو فروغ دینے پر اتفاق۔

پنجاب میں ازبکستان سے جدید زرعی مشینری امپورٹ کرنے سے متعلق امور پرگفتگو برادر ملک ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ازبکستان کے ساتھ معاشی اشتراک کارچاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشیداور دیگر حکام کی شرکت۔

Leave a reply