وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس
پانچویں کلاس کے طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کا پراجیکٹ, وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حتمی پلان طلب کرلیا
نان پرفارمنگ 13 ہزار سرکاری سکولوں میں آئندہ تین ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ 13 ہزار نان پرفارمنگ سکولوں میں بہتری کے لئے ایجوکیشن منیجمنٹ آرگنائزیشن سے رابطے کی ہدایت۔
سرکاری سکولوں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈونرز سے رابطے کااصولی فیصلہ، ایجوکیشنل این جی اوز سے پارٹنر شپ کی تجویز پر غور ، سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات۔
کوالٹی آف ٹیچنگ، ایویلیوایشن اور مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سکولوں میں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ پر اظہار تشویش ، سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور لائیبریری لازمی ہونی چاہئے۔ سکولوں کا دورہ کر کے صورتحال کاجائزہ لوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو سکول ٹرانسپورٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ ٹیچرز کی ریشنل آئیزیشن کے بعد خالی آسامیوں کو فل کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف کی ٹیچرز ریشنل آئیزیشن کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت۔
لاہور ڈسٹرکٹ میں 136 سکول نان پرفارمنگ سکولوں کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے پارٹنر شپ کا جائزہ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔