وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور پانی کا ضیاع روکنے کے حوالے سے متحرک

0
51

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق واسا لاہور نے ماہ مارچ 2024 کی رپورٹ پیش کر دی، واسا لاہور نے ماہ مارچ میں پانی کے ضیاع پر 2787000کے چالان کیے۔

واسا لاہور نے سب سے زیادہ 81 چالان علامہ اقبال ٹاون میں کیے جو کہ 1010000 رقم بنتی ہے جو کہ صارفین کے بلز میں شامل کر دی گئی ہے۔ اس طرح عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں10 چالان 122000 روپے کے ہوئے۔ داتا گنج بخش ٹاون میں میں 7 چالان 110000 کے کیے گئے۔

گلبرگ ٹاؤن میں 54 چالان 730000 روپیے کے۔ جوبلی ٹاون میں 31 چالان کیے گئے 375000 روپے کے۔

نشتر ٹاؤن میں 10 چالان 140000 کے۔ راوی ٹاؤن میں 4 چالان 70000 روپیے کے کیے گئے اور شالیمار ٹاؤن میں 14 چالان 230000کے کیے گئے۔ اس طرح ڈولفن فورس نے پانی کے ضیاع روکنے کے لیے ماہ مارچ میں 17 چالان کیے۔

کم چالان کرنے والے ٹاون پر ایم ڈی واسا نے برہمی کا اظہار کیا ، ایم ڈی واسا غفران احمد نے پانی کے ضیاع روکنے کے لیے ایکشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کر دیں۔

کوئی صارف اگر بار بار پانی کے ضیاع میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عدالت عالیہ کے حکم پر پانی کے ضیاع کرنے والے گھریلو صارفین کو 10 ہزار اور کمرشل صارفین کو 20ہزار تک کا چالان کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا، پانی کا ہر قطرہ قیمتی ہے اس کے بچاو کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Leave a reply