وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: منشیات فروشی کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

0
47

لاہو: ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے 313 چھاپے ۔

مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 156 مقدمات درج ، 160 حوالات میں بند ۔ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو چرس اور 1960 لٹر شراب بر آمد ۔

گذشتہ 03 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے۔ منشیات فروشی میں ملوث 13862 ملزمان گرفتار ، 13252 مقدمات درج ۔ ملزمان کے قبضہ سے 8300 کلوگرام سے زائد چرس، 40 کلو سے زائد خطرناک ترین نشہ آئس برآمد ۔ 145 کلو ہیروئن، 267 کلو افیون اور 1646416 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی ۔

آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم ۔ اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشنز کئے جائیں ۔ سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز ، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Leave a reply