ٹرمپ کےعہدہ سنبھالنےسےقبل تحقیقاتی ایجنسی کےسربراہ کامستعفی ہونے کا اعلان

0
16

ڈونلڈٹرمپ کےصد رکاعہدہ سنبھالنےسےقبل امریکی تحقیقاتی ایجنسی کےسربراہ کرسٹوفرنے مستعفی ہونےکااعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ تحقیقاتی ایجنسی کےسربراہ کرسٹوفر کوتبدیل کرنےکااشارہ دےچکےہیں،تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ٹرمپ کےخفیہ دستاویزات چھپانےکےکیس پروفاقی تحقیقات میں مددکی تھی ،ایف بی آئی کی تحقیقات کی وجہ سےکرسٹوفرکو تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا ۔
واضح رہےکہ رواں سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی الیکشن ہوئےتھےجس میں ڈونلڈٹرمپ نےسیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکرکامیابی حاصل کی تھی۔ ٹرمپ امریکہ کےدوسری مرتبہ صدرمنتخب ہوئےتھے،نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آئندہ سال جنوری کےمہینےمیں اپنےعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔

Leave a reply