ٹک ٹاک میں تصاویر کو متحرک ویڈیوز میں تبدیل کرنیوالا فیچر متعارف

0
2

ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری، ٹک ٹاک میں تصاویر کو متحرک ویڈیوز میں تبدیل کرنیوالا فیچر متعارف، نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نےتصاویر کے غلط استعمال سے بچنے کیلئے اس میں کون سے سیفٹی فیچر شامل کیے ہیں؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر اے آئی الائیو(AI Alive) متعارف کروایا ہے، جو صارفین کی سادہ تصاویر کو مختصر متحرک ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ جدید ترین اے آئی فیچر ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے مخصوص امیج ٹو ویڈیو ماڈل پر مبنی ہے اور اب سٹوری کیمرا(Story Camera) کے ذریعے دستیاب ہے۔
اس فیچرکو استعمال کرنے کیلئےصارفین سٹوری کیمرا کھول کر اپنی سٹوری البم سے کوئی تصویر منتخب کریں گے، جہاں موجودہ ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ ایک نیا آئیکن اے آئی الائیوکے نام سے ظاہر ہوگا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد ایک ٹیکسٹ باکس کھلے گا، جہاں صارفین یہ لکھ سکتے ہیں کہ وہ تصویر کو کس انداز میں متحرک دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم ٹک ٹاک نے اس میں سیفٹی فیچرز شامل کیے ہیں، تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو سکے، ہر وہ ویڈیو جو اس فیچر کے ذریعے بنائی جائے گی، اس میں ”C2PA میٹا ڈیٹا“ شامل ہوگا۔
یہ ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے، جو ویورز کو واضح کرتا ہے کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔ ٹک ٹاک نے ابھی تک اس فیچر کا کوئی ڈیمو ویڈیو جاری نہیں کی، اس لیے اس کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ دیکھنا باقی ہے۔

Leave a reply