پارلیمنٹ میں جوہوااگرحکومت کوعلم نہیں توآئی جی کوگھرجاناچاہیے،فواد چودھری

0
13

سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نےکہاہےکہ پارلیمنٹ میں جوہوااگرحکومت کواس کےبارےمیں علم نہیں توآئی جی کوگھرجاناچاہیے۔پاکستان کا ڈیفنس منسٹر کبھی سنجیدہ بات نہیں کرتا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کاکہناتھاکہ علی امین گنڈا پور تو حالات کا حال پوچھ رہے ہیں ،پاکستان کا ڈیفنس منسٹر کبھی سنجیدہ بات نہیں کرتا،کے پی کے میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ،پارلیمنٹ میں جوہوااگرحکومت کواس کے بارے میں علم نہیں توآئی جی کو گھر جاناچاہیے۔اس وقت تو طاقتور محسن نقوی ہے وہ وزیر اعظم ہے۔
فوادچودھری کامزیدکہناتھاکہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیرِ اعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، 90 لوگ صرف اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں، حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا ہے۔

Leave a reply