پاکستان شاہینزاوربنگلہ دیش اےکےدرمیان پہلاچارروزہ میچ ڈراہوگیا۔
میچ کے چوتھے اور آخری دن مہمان ٹیم بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر153 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے سبب کھیل روک دیا گیا تھا جس کے بعد کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 367 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس طرح اسے مہمان ٹیم پر 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ میچ کے تیسرے دن بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔اسلام آباد کلب میں میچ کے چوتھے اور آخری دن بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے 57 اوورز بیٹنگ کے لیے ملے تھے تاہم صرف 39.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
یادرہےکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ اسلام آباد کلب میں 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب حکومت نے پہلی ایئر ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کردی
اپریل 13, 2024 -
حمزہ علی عباسی: کسی طرح کے آئٹم سانگ کے حق میں نہیں
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔